User:Asifraza0765/sandbox

قیا م پاکستان کے بعد ضلع میانوالی میں پہلا صحافی رانا اقبال احمد خان المعروف شررصہبائی ہیں۔ شرر صہبائی نے ضلع میں آزاد صحافت کی بنیاد رکھی قومی اخبارات روزنامہ جنگ، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ کوہستان راولپنڈی سمیت دیگر اداروں سے وابستہ رہے۔ شرر صہبائی مرحوم نے 1985 ء میں خبرنامہ میانوالی کے نام سے مقامی اخبار بھی نکالا۔ 1987 ء میں شرر صہبائی وفات پاگئے۔ شرر صہبائی نے باوقار صحافت کیلئے بے شما ر قربانیاں دیں۔ قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ان پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن وہ ساری زندگی عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے۔ شررصہبائی کے بعد مرحوم کے صاحبزادے راناامجد اقبال نے روزنامہ ”نوائے شرر“میانوالی کا اجراء کیا جو تقریباً تین دہائیوں سے شائع ہورہاہے۔روزنامہ ”نوائے شرر“میانوالی کو ضلع کی صحافت میں امام کا درجہ حاصل ہے۔ مقامی صحافت میں روزنامہ ”نوائے شرر“میانوالی کا کوئی ثانی نہیں۔ سرگودھا ڈویژن سمیت تمام ریجن میں 4 کلر ہول ڈیز شائع ہونے والا واحد اخبار عوام میں بے پناہ قبول ہے۔